فلسطینی نوجوان کے ہاتھوں اسرائیلی جاسوسی آلات کا انکشاف




فلسطینی نوجوان نے پتھر میں نصب کئے گئے اسرائیلی جاسوسی کیمرے کا انکشاف کیا ہے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ایک فلسطینی نوجوان نے یوٹیوپ پر ایک ویڈیو کلیپ شائع کر کے خبر دی ہے اسرائیل نے مسلمان نشین علاقوں میں پتھروں کے اندر جاسوسی کیمرے نصب کر رکھے ہیں۔
اس نوجوان نے رام اللہ کے شمال مغربی علاقے کوبر میں ایک ایسے مصنوعی پھتر کی ویڈیو کلیپ شائع کی ہے جسے توڑنے کے بعد اس سے ایک کیمرہ نکالا گیا جو ویڈیو گرافی کر رہا تھا۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی نوجوانوں کو جاسوسی کمیرے انکشاف کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍۱۰۳