گذشتہ ۸ سال میں ۸۰ لاکھ یہودیوں کی اسرائیل نقل مکانی




آٹھ سال کے دوران،  ایران ، قطر ، افغانستان ، لیبیا ، بھوٹان ،برونائی  سے تعلق رکھنے والے ہزاروں یہودی اسرائیل منتقل ہوئے۔



خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی ریاست کے شعبہ “امیگریشن اتھارٹی” کے مطابق  گذشتہ ۸ سال کے دوران تقریبا ایک لاکھ ۸۰ ہزار یہودی پوری دنیا سے “اسرائیل” منتقل ہوئے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے آٹھ سال کے دوران،  ایران ، قطر ، افغانستان ، لیبیا ، بھوٹان ،برونائی  سے تعلق رکھنے والے ہزاروں یہودی اسرائیل منتقل ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کہا سنہ ۲۰۱۲ سے پوری دنیا سے ایک لاکھ ۷۹ ہزار  ۸۴۹ نئے یہودہ اسرائیل منتقل ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ آٹھ سالوں میں تین سو ساٹھ یہودی ایران سے نقل مکانی کرکے اسرائیل منتقل ہوچکے ہیں۔ مراکش سے ۴۳۲ ، کیوبا سے ۲۸۰ ، تیونس سے ۱۶۰ ، یمن سے ۱۱۹ چین سے ۷۲ پاکستان سے ۳  اور الجیریا سے دو یہودی اسرائیل منتقل ہوئے۔

لیچینسٹائن ، قطر ، افغانستان ، لیبیا ، مارشل جزیرے ، بحرین ، بھوٹان ، برونائی ، تائیوان ، بہاماس ، گنی بساؤ ، فرانس، پولینیشیا ، پورٹو ریکو ، ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو ، ری یونین  اور لبنان سے ایک ایک یہودی اسرآئیل آیا۔

رپورٹ کے مطابق سنہ  ۲۰۱۲ ءمیں سب سے زیادہ یہودی آبادکار  روس سے اسرائیل منتقل ہوئے۔ ان کی تعداد ۵۲ ہزار اور ۳۳۷ بتائی جاتی ہے۔ اس کے بعد یوکرین سے ۳۷ ہزار ۹۵۸ ،فرانس  سے ۲۸ ہزار ۶۷۶ یہودی اسرائیل منتقل ہوئے۔

امریکہ سے ۱۸،۲۷۲  ، ایتھوپیا سے ۴،۳۴۲ تارکین وطن ایتھوپیا، بیلا روس ۴،۲۵۸ ، برطانیہ ۳،۸۷۵ ، برازیل سے ۳،۱۶۰ ، کینیڈا سے ۱۹۸۸ ، ارجنٹائن  سے اور ازبکستان ۵۸۵ کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ۱۵۶۳ تھے۔

عبرانی اخبار نے نشاندہی کی کہ بیلجیم سے ۱۲۲۶ ، جارجیا سے۱۲۹۸ مالڈوا سے ۱۲۵۶ ترکی سے ، ۱۰۷۲ ، قازقستان سے ۹۷۷ ، آذربائیجان سے ۹۸۴ ، اٹلی سے ۸۶۹ ، آسٹریلیا سے  ۷۶۸ ، ہنگری  سے۶۱۵ ،  جرمنی سے ۷۰۲ ، میکسیکو سے ۵۹۷ ، اسپین سے ۵۴۹  اور وینزویلا سے ۵۴۴ مرد اور خواتین یہودی مقبوضہ فلسطین منتقل ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق  کولمبیا سے ۵۱۷ ، یوراگوئے سے۴۴۹ ، پیرو سے ۳۲۱ ، لٹویا سے ۳۱۴ ، چلی سے ۳۲۱ ، سوئٹزرلینڈ سے ۲۸۷ ، رومانیہ سے ۱۸۱ ، لتھوانیا سے ۱۷۰ ، سویڈن  سے۱۶۲ ، پولینڈ سے ۱۵۹ ، آسٹریا سے ۱۵۸ ، کوسٹاریکا سے ۱۰۶ ، بلغاریہ سے ۱۰۴  اور نیدرلینڈ سے ۹۷ یہودی اسرائیل منتقل ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۳