"آزادی اور زندگی" کے لیے غزہ میں احتجاج، تین شہید، تین سو زخمی - خیبر

“آزادی اور زندگی” کے لیے غزہ میں احتجاج، تین شہید، تین سو زخمی

11 اگست 2018 16:20

فلسطینی عوام نے ایک بار پھر “زندگی اور آزادی” کے لیے احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ روز جمعہ کو بیسویں عظیم ریلی نکالی جس پر صہیونی فوج نے طاقت کا استعمال کر کے تین فلسطینیوں کو شہید اور ۳۰۷ کو زخمی کر دیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، گزشتہ روز جمعہ کو غزہ میں ’آزادی اور زندگی‘ کے عنوان سے ایک بار پھر عظیم احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کر کے صہیونی ریاست کے ہاتھوں چھینی گئی اپنی زمینوں کی مانگ کی۔


دوسری جانب صہیونی فوج نے احتجاجی ریلیوں پر آنسو گیس کے بم برسا کر فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر اپنے تشدد کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی جوانوں نے صہیونی فوج کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ٹائروں کو آگ لگائی اور اسرائیلوں پر سنگ باران کیا۔ صہیونی فوج نے باب الزاویہ کے اطراف کی سڑکوں کو سیل کر دیا تھا اور وہ فلسطینیوں پر مسلسل طاقت کا استعمال کر رہے تھے۔


فلسطین کے وزارت صحت نے اس احتجاجی مظاہرے پر کی گئی صہیونی جارحیت کے نتیجے میں تین افراد کے شہید اور ۳۰۷ کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
خیال رہے کہ ۳۰ مارچ سے تاحال جاری غزہ میں واپسی مارچ ریلیوں پر اسرائیل کی شدت پسندانہ کاروائیوں کی وجہ سے ۱۶۰ سے زائد فلسطینی شہید اور ۱۷۵۰۰ زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=9874

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے