اسرائیلی ریاستی دھشتگردی، ایک ماہ میں ۲۷ فلسطینی شہید - خیبر

اسرائیلی ریاستی دھشتگردی، ایک ماہ میں ۲۷ فلسطینی شہید

02 اکتوبر 2018 10:04

فلسطین میں ایک ریسرچ مرکز کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ۲۷ فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، القدس اسٹڈی سینٹر کے شعبہ اسرائیلیات کے زیراہتمام کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ۶۰ بچوں اور پانچ معذوروں سمیت دسیوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔  ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد اسرائیلی بم باری میں ۱۷ فلسطینی مزاحمت کار شہید، ۲۸ فلسطینی بمباری، چھ اسیر اور فلسطینی سائنسدان فادی البطش کو ٹارگٹ کلنگ میں انڈونیشیا میں شہید کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ۳۰ مارچ کو یوم الارض کی مناسبت سے شروع ہونے والے احتجاج کے دوران اب تک ۱۸۳ فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں جبکہ ۶ دسمبر ۲۰۱۷ء کو امریکا کی طرف سے اعلان القدس کے بعد ۲۸۲ فلسطینی شہید  کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ ستمبر میں ۲۷ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ ان میں ۲۳ فلسطینی غزہ کی پٹی میں مظاہروں کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12677

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے