اسرائیلی ریڈیو ہیڈکوارٹر کی بیت المقدس منتقلی امریکی سازشوں کا تسلسل - خیبر

اسرائیلی ریڈیو ہیڈکوارٹر کی بیت المقدس منتقلی امریکی سازشوں کا تسلسل

28 اکتوبر 2018 11:12

اسرائیلی حکومت نے سرکاری ریڈیو جو اسرائیلی فوج کی زیرنگرانی نشریات پیش کر رہا ہے، کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر کے ملک کی تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ بیت المقدس سے اپنی نشریات کا آغاز کر دیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد “یسرائیل ھیوم” ریڈیو کی نشریات جنوبی فلسطین کے شہر “یافا” سے شروع کی گئی تھیں۔ حال ہی میں اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کے حکم پر اسرائیلی ریڈیو کا ہیڈ کواٹر مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا گیا تھا۔ ۶۸ سال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی ریڈیو نے مقبوضہ بیت المقدس سے نشریات کا آغاز کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع آی گیڈور لائبرین نے ایک بیان میں کہا کہ القدس اسرائیل کا ابدی دارالحکومت ہے اور اسرائیل کے نشریاتی اداروں کو وہاں سے نشریات پیش کرنے کاحق حاصل ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ریڈیو کی باقاعدہ نشریات صہیونی وزیراعظم ڈیوڈ بن گوریون کے دور میں سنہ ۱۹۵۰ء میں شروع ہوئی تھیں۔ اسرائیلی فوج کے زیرانتظام ریڈیو کی نشریات کایہ پہلا موقع تھا۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کا ہیڈ کواٹر بیت المقدس منتقل کرنے کا مقصد شہر کو یہودیت میں تبدیل کرنے اور اس پر صہیونی تسلط مضبوط کرنے کی سازشوں کو آگے بڑھانا ہے۔ فلسطینی وزارت اطلاعات نے اسرائیلی ریڈیو کی نشریات القدس سے شروع کرنے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی القدس کے حوالے سے سازشوں کا تسلسل قرار دیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کے صدر دفتر کو ایسے حال میں القدس منتقل کر دیا گیا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک مجرمانہ خاموشی کے مرتکب ہیں اور کسی طرف سے اس حوالے سے کوئی آواز بلند نہیں کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13975

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے