اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، ۲۱ سالہ فلسطینی نوجوان شہید، ۲۰ زخمی - خیبر

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، ۲۱ سالہ فلسطینی نوجوان شہید، ۲۰ زخمی

24 ستمبر 2018 20:34

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید جبکہ ۲۰ فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہد جبکہ ۲۰ فلسطینیوں زخمی کر دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں رات گئے فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف ریلی نکالی۔ فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کو کچلنے کے لیے قابض فوج نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں ۲۱ سالہ نوجوان سرمیں گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔ شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت عماد اشتیوی کے نام سے کی گئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں نے ٹائر جلا رکھے تھے اور وہ اسرائیلی فوج پر سنگ باری کررہے تھے۔

خیال رہے کہ ۳۰ مارچ سے فلسطینی شہری ’حق واپسی‘ کے لیے غزہ کی سرحد پر مظاہرے کرتے ہیں۔ ان فلسطینیوں کو سنہ ۱۹۴۸ء کے دوران ان کےگھروں سے نکال دیا تھا اور وہ پون صدی سے غزہ میں مہاجر کے طورپر زندگی گذار رہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12262

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے