اسرائیلی وزیر کی غزہ سرحد پار کرنے والے فلسطینیوں کو قتل عام کرنے کی دھمکی - خیبر

اسرائیلی وزیر کی غزہ سرحد پار کرنے والے فلسطینیوں کو قتل عام کرنے کی دھمکی

16 اکتوبر 2018 13:08

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے سنہ ۱۹۴۸ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے والے زندہ نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے اسرائیلی فوج پر زور دیا کہ وہ غزہ کی سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے […]

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے سنہ ۱۹۴۸ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے والے زندہ نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے اسرائیلی فوج پر زور دیا کہ وہ غزہ کی سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے ہر فلسطینی کو گولی مار کر قتل کردیں۔

عبرانی اخبار “معاریو”  کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرحد پار کرنے والا کوئی فلسطینی زندہ نہیں بچے گا۔

نفتالی بینٹ کا کہنا تھا کہ حکومت غزہ کے مظاہرین سے نمٹنے کے جو طریقے اختیار کررہی ہے وہ موثر ثابت نہیں‌ ہوئے۔ غزہ کو تیل کی سپلائی بند کرنا، ماہی گیروں کے لیے سمندر میں شکار گاہ کا دائرہ محدود کرنا یا غزہ پر نئی پابندیاں عاید کرنا مسئلے کا حل نہیں۔ فوج کو چاہیے کہ وہ غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائے۔

………….

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13331

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے