اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب کے سفر کی سہولت فراہم - خیبر

اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب کے سفر کی سہولت فراہم

09 نومبر 2018 16:07

اسرائیل کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جلد ہی صہیونی اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیل کی ویب سائٹ ’مزراح هتیخون‘ نے آج اپنی ویب سائٹ  پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ اپنے روابط کو برقرار کرنے کے مقصد سے صہیونیوں کو یہ سہولت فراہم کی کہ وہ اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر  کریں۔

اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کی اسرائیل نواز پالیسی اور قریبی تعلقات کی برقراری کے تناظر میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے اب براہ راست سعودی عرب جا سکیں گے۔

اس اخبار کے مطابق سعودی عرب کی امریکہ اور اسرائیل نواز شاہی حکومت نے نئی ویزا پالیسی کے تحت فلسطینیوں پر حج اور عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی عرب نے اپنی حج و عمرہ ویزا پالیسی تبدیلی کردی جس کے بعد کسی بھی فلسطینی مسلمان کو اردن اور لبنان کے ویزے پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔  سعودی عرب کے اس فیصلے سے ۱۹۴۸ کے مقبوضہ فلسطین کے ۱۰ لاکھ فلسطینی مسلمان حج کی سعادت سے محروم ہو جائیں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی نئی سوچ کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ ۳۰ اپریل کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاست کی پوزیشن میں واضح تبدیلی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلیوں کو اپنے وطن کا حق حاصل ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14442

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے