اسرائیل فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے: اقوام متحدہ - خیبر

اسرائیل فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے: اقوام متحدہ

01 نومبر 2018 11:02

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ کی پٹی میں تین بے گناہ فلسطینی بچوں کے اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہونے پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔ غزہ میں تین بچوں کی بمباری میں ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے تین فلسطینی بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں‌ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند کرے اور بچوں کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رہنا ہوگا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرکے تین فلسطینی بچوں کو شہید کردیا تھا۔ تینوں کی عمریں ۱۳ سال بتائی جاتی ہیں۔ ادھر مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب نیکولائی میلاڈی نوف نے بھی غزہ میں تین فلسطینی بچوں کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینی بچوں کو بلا جواز بم باری کا نشانہ بنا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14117

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے