اسرائیل پوری اسلامی دنیا کے لیے خطرہ ہے: روسی میڈیا سینٹر کی سربراہ - خیبر

اسرائیل پوری اسلامی دنیا کے لیے خطرہ ہے: روسی میڈیا سینٹر کی سربراہ

07 مئی 2018 17:07
اسرائیل پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے

روسی میڈیا سینٹر کی سربراہ نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی سازشوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی سازشیں پوری اسلامی دنیا کے لیے خطرناک ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: روسی میڈیا سینٹر کی سربراہ “سائل نوریوا” نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی اسرائیلی سازشیں نہ صرف ایران بلکہ ترکی کے لیے بھی خطرناک ہیں اگر امریکہ اور اسرائیل، ایران کو کمزور کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یقینی طور پر ان کا اگلا ہدف انقرہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے الزامات مضحکہ خیز ہیں ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی آئی اے ای اے نے متعدد بار تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل ایران کو اپنے حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی کیونکہ ایران علاقے کی ایک بڑی طاقت میں تبدیل ہو چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2278

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے