اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم فلسطینی میزائلوں کے سامنے ناکام - خیبر

اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم فلسطینی میزائلوں کے سامنے ناکام

18 اکتوبر 2018 18:20

اسرائیل کا ناقابل تسخیر کہلانے والا آئرن ڈوم سسٹم فلسطینیوں کے دیسی میزائلوں کے سامنے ناکام ہو گیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیل کے بدنام زمانہ جاسوسی ادارے موساد سے وابستہ ویب سائٹ دبکا نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ آئرن ڈوم سسٹم کا اسرائیل کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سسٹم اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے میزائلوں کو نہیں روک سکا اور اسرائیلی فوج کی کمزور نقاط کو واضح کر دیا ہے۔
مذکورہ ویب سائٹ نے بئرالسبع پر غزہ سے کیے جانے والے میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جینس غزہ میں میزائلوں کا پتہ لگانے میں بھی ناکام ہو چکی ہے۔
اسرائیلی ایئرواسپیس انجینئر اور اسرائیلی سیکورٹی نامی ایوارڈ حاصل کرنے والے ماہر موتی شیفر نے کہا ہے کہ آئرن ڈوم علاقے کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج عالمی سطح پر اس سسٹم کا پروپیگنڈا کر کے دنیا کے کئی ملکوں کو یہ سسٹم بیچ کر اربوں ڈالر کمانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئرن ڈوم سسٹم محض آواز اور روشنی کا ایک ڈرامہ ہے جو فلسطینیوں کے میزائلوں کا پتہ لگانے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13475

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے