اسرائیل کا عالمی پارلیمانی وفد کے ساتھ غیر انسانی برتاؤ - خیبر

اسرائیل کا عالمی پارلیمانی وفد کے ساتھ غیر انسانی برتاؤ

31 اگست 2018 16:00

صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تاریخی مقامات کے دورے پر آئے عالمی پارلیمانی وفد کو شہر سے نکال دیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطین کے ایکشن فاؤنڈیشن برائے امن وانصاف کے ڈائریکٹر عیسیٰ عمرو نے بتایا کہ صہیونی ریاست نے ۱۱ رُکنی پارلیمانی وفد کو پرانے الخلیل سے بے دخل کردیا۔ یہ وفد مسجد ابراہیمی، حارۃ السلائمہ، البرکہ، مدرسہ ابراہیمی اور شاہراہ شہداء کے دورے پر آیا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تل الرمیدہ کالونی میں موجود عالمی پارلیمانی وفد کو نکال باہر کیا گیا۔ صہیونی فوج کی طرف سے پارلیمانی وفد سے کہا گیا عالمی وفد ممنوعہ فوجی علاقے میں داخل ہوگیا تھا جسے وہاں سے نکال دیا گیا ہے۔

منبع: palinfo.com

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=11014

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے