اسرائیل کی بقا کی جنگ لڑنے والے سعودی حکام فاسق و فاجر ہیں: قاری عبد الرحمان - خیبر

اسرائیل کی بقا کی جنگ لڑنے والے سعودی حکام فاسق و فاجر ہیں: قاری عبد الرحمان

04 جولائی 2018 19:36

سعودی حکام فاسق و فاجر ہیں، یہ اسرائیل کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، امریکی ایما پر یمن اور ایران پر سیاست کر رہے ہیں، ان کی تگ و دو غیر اسلامی ہے۔ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: کوئٹہ کی سنی جامع مسجد کے خطیب اور اتحاد امت کے داعی قاری عبد الرحمان نے اپنے ایک انٹرویو میں یمن کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: یمن کے لوگ بہت مظلوم ہیں، دنیا کے کفار و مشرک سعودیہ کی حمایت کر رہے ہیں اور سعودیہ مظالم ڈھا رہا ہے۔ سعودی حکام فاسق و فاجر ہیں، یہ اسرائیل کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، امریکی ایما پر یمن اور ایران پر سیاست کر رہے ہیں، ان کی تگ و دو غیر اسلامی ہے۔ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، وہ اس اقدام کے تحت خود کو شریعت سے خارج کر چکے ہیں۔ ان کا شریعت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حرمین شریفین، مکہ اور مدینہ منورہ پر اپنے تصرف کو متولیت کا نام دے رہے ہیں، خانہ خدا کو یہویوں کے ہاں یرغمال بنا دیا ہے، یہ کیسی شریعت ہے؟، میں جہان اسلام کے علماء سے سوال کرتا ہوں کہ آل سعود کے اقدامات کیسے شرعی ہوسکتے ہیں۔ میں سوڈان کے علماء کے اقدام کو سپورٹ کرتا ہوں، جنہوں نے کہا ہے کہ اگلے سال حج نہیں کریں گے۔ اس لئے حج نہیں کریں گے کہ ہمارے پیسوں سے سعودی، یمنی مظلوموں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیوں یمن پر کوئی کچھ بولنے والا نہیں کہا:  یمن پر بولنے والا اس لئے نہیں ہے کہ اس خطے میں شریعت کے لئے کوئی جدوجہد کرنا والا نہیں ہے۔ ہمارے ہاں سارے دلال ہیں، ہمارے ہاں تو سید حسن نصراللہ نہیں ہے، جو حق بات کرے۔ یہاں تو دلال ہیں، جو یہاں بھی بات کرتے ہیں اور سعودی عرب میں بھی بات کرتے ہیں۔ دونوں جگہوں سے پیسے لے رہے ہیں، یہ خیانت ہے۔

منبع: اسلام ٹائمز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/م/ب/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=7344

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے