اسرائیل کے خلاف ملائیشیا کا شجاعانہ اقدام قابل ستائش - خیبر

اسرائیل کے خلاف ملائیشیا کا شجاعانہ اقدام قابل ستائش

13 جنوری 2019 19:29

ملائیشیا نے صہیونی ریاست سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی تیراک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ملائیشیا نے ٹوکیو پیرالمپکس ۲۰۲۰ کے لیے ہونے والے کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے آنے والے اسرائیلی تیراک کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے واضح کیا کہ کوالالمپور کی جانب سے اسرائیل کے تیراک کو مقابلوں میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ اگر آئی پی سی ملائیشیا کی میزبانی کے حقوق کو واپس لینا چاہتی ہے تو وہ ایسا کرسکتی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی (آئی پی سی) آئی پی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں مہاتیر محمد کے بیان پر مایوسی ہوئی ہے تاہم اس مسئلے کا حل تجویز کرلیا جائے گا۔

ملائیشیا کی مشرقی ریاست ساراواک کے شہر کوچنگ میں ۲۴ جولائی سے ۴ اگست تک پیرالمپک کوالیفائنگ مقابلے ہوں گے جہاں ۷۰ ممالک سے سیکٹروں تیراک شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ ملائیشیا ان اسلامی ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں اور اسرائیلی پاسپورٹ پر ملک میں داخلے کی پابندی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=17471

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے