اسرائیل کے سر پر موت کا سایہ ہمیشہ منڈلا رہا ہے: صہیونی رہنما کا اعتراف - خیبر

اسرائیل کے سر پر موت کا سایہ ہمیشہ منڈلا رہا ہے: صہیونی رہنما کا اعتراف

10 اگست 2018 16:07

اسرائیل کی اکثر سیاسی پارٹیاں ریاست کی موجودہ صورتحال سے پریشاں حال ہیں۔ نیتن یاہو کی مخالف بہت ساری سیاسی شخصیتوں کا ماننا ہے کہ یہ صورتحال نیتن یاہو کی ناسنجیدہ حرکتوں کی وجہ سے پیش آئی ہے لیکن واقعیت کچھ اور ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، جروزلم پوسٹ نے ’صہیونی یونین پارٹی ‘ کے رہنما ’آوی گابی‘ نے حیفا میں واقع ’سدوت‘ کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کے حکمران اور فوج انتہائی طور پر عدم استحکام کا شکار ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت حماس کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی اور نہ ہی ان کے ساتھ مذاکرات کی ہمت کر سکتی ہے۔
آوی گابی نے کہا: دنیا میں کوئی بھی یہودی معاشرہ ایسا نہیں ہے جس کے سر پر ہمیشہ موت کا سایہ منڈلا رہا ہو صرف اسرائیل میں بسنے والا یہودی معاشرہ اس صورتحال سے دوچار ہے۔


واضح رہے کہ اسرائیل اپنے قیام سے آج تک فلسطینیوں پر ظلم و تشدد روا رکھنے کی وجہ سے زوال کے دہانے پر کھڑا ہے اور ایک دن جلد ایسا آئے گا جب مظلوم فلسطینیوں کے لہو کا سیلاب اسے اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=9853

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے