اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ؛ ایرانی عوام کی پرجوش شرکت پر نیتن یاہو کی برہمی - خیبر

اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ؛ ایرانی عوام کی پرجوش شرکت پر نیتن یاہو کی برہمی

12 فروری 2019 20:42

اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ پر ایرانی عوام کی پرجوش شرکت پر اسرائیلی وزیر اعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران تل ابیب کو حملے کا نشانہ بنائے گا تو اس کے انقلاب کا یہ آخری جشن ہو گا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویبگاہ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہاآرتض نے خبر دی ہے کہ صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز پیر کو ایران میں اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر نکالی گئیں عظیم الشان ریلیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل پر حملہ کرے گا تو اس کے انقلاب کا یہ آخری جشن ہو گا۔
انہوں نے ایرانی فوجی کمانڈروں کی جانب سے صہیونی ریاست کی ہر مجرمانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی آمادگی کے اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: میں ایران کی جانب سے کسی دھمکی کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان ایسے حال میں سامنے آیا جب ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر پورے ملک میں عظیم الشان ریلیاں نکال کر امریکہ اور اسرائیل کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=18377

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے