امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے کامیاب میزائل حملے پر برہمی+ تباہ شدہ ٹھکانے کی تصاویر - خیبر

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے کامیاب میزائل حملے پر برہمی+ تباہ شدہ ٹھکانے کی تصاویر

02 اکتوبر 2018 18:18

امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل نے مشرقی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایران کے کامیاب میزائل حملے پر تشویشں اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے ترجمان شون ریان نے کہا ہے کہ ایران نے پہلے کوئی انتباہ دیئے بغیر شام کے علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اتحاد کی کمان اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ ایران کا یہ حملہ اس اتحاد کے لئے خطرہ تھا یا نہیں۔
شون ریان نے کہا کہ داعش مخالف اتحاد نے اپنے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر داغے جانے والے ایرانی میزائل پر مردہ باد اسرائیل کا نعرہ لکھے جانے پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو سخت تلملا اٹھے ہیں۔
نتن یاہو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بقول ان کے، ایران اہواز کے سانحے کو اسرائیل سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے اور شام میں داغے جانے والے ایرانی میزائیلوں پر لکھا مردہ باد اسرائل کا نعرہ بہت کچھ ثابت کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل یونٹ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب دو بجے شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھے میزائل داغے تھے۔
سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے کمانڈر امیر علی حاجی زادے نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ شام میں دھشتگردوں کے ٹھکانے پر کئے گئے حملے میں داعش کے ۴۰ سرغنے ہلاک ہوئے ہیں اور ان کا ٹھکانہ اسلحے سمیت تباہ و برباد ہو چکا ہے۔

شام میں تباہ شدہ دھشتگردوں کے ٹھکانوں کی ابتدائی تصاویر کاروائی سے پہلے اور بعد:

پہلا ٹارگٹ

دوسرا ٹارگٹ

تیسرا ٹارگٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12706

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے