امریکہ اور سوویت یونین کی شباہتیں - خیبر

امریکہ ابھی تک زوال پذیر کیوں نہیں ہوا ہے؟ (۲)

امریکہ اور سوویت یونین کی شباہتیں

04 دسمبر 2018 12:59

امریکہ کا سالانہ فوجی بجٹ بھی ۶۰۰ ارب ڈالر سے زیادہ ہے، اس کے بیرون ملک ۱۰۰۰ فوجی اڈے ہیں، چنانچہ وہ اپنی فوجی مشین کی افادیت پر بہت شادماں اور مطمئن ہے، لیکن اس فوجی مشین کی نااہلیت جلدی یا بدیر ثابت ہوجائے گی۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، تقریبا ۲۵ سال قبل سوویت یونین کا خاتمہ ہوا، یہ وہ زمانہ تھا جب سوویت یونین کے رکن ممالک کا ۲۵ فیصد بجٹ عسکری مصارف میں خرچ ہو جاتا تھا اور لوگوں اور نظام حکومت کو یہ امید تھی کہ ایک طاقتور فوج کے ذریعے عسکری مہم جوئیاں کی جاسکتی ہیں اور دوسرے ممالک کے سرمائے لوٹ کر معاشی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن جب سوویت جنگی مشین نے افغانستان میں عملی طور پر اپنی نااہلیت کو ثابت کرکے دیکھا، تو پورے مجموعے کو ایک بھاری نفسیاتی دھچکا لگا۔
دوسری طرف سے روس اپنے سے ملائے ہوئے ممالک کو مالی ذرائع فراہم کرنے سے قاصر تھا چنانچہ ان ممالک نے اپنی بقاء کا راز سوویت یونین سے علیحدگی میں پایا۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ یونین کے کرتے دھرتوں اور حکمرانوں کا خیال تھا کہ یہ یونین اتنی بڑی اور طاقتور ہے کہ اس کے بارے میں زوال اور تقسیم و تحلیل کا تصور تک نہیں کیا جاسکتا۔ چنانچہ وہ بھی تشویشناک معلومات اور خساروں کے اعداد و شمار کو لائق توجہ نہیں سمجھتے تھے۔ چنانچہ زوال آیا اور بڑی تیزرفتاری کے ساتھ سوویت یونین کے حصے بخرے کرنے پر منتج ہوا۔
امریکہ کا سالانہ فوجی بجٹ بھی ۶۰۰ ارب ڈالر سے زیادہ ہے، اس کے بیرون ملک ۱۰۰۰ فوجی اڈے ہیں، چنانچہ وہ اپنی فوجی مشین کی افادیت پر بہت شادماں اور مطمئن ہے، لیکن اس فوجی مشین کی نااہلیت جلدی یا بدیر ثابت ہوجائے گی اور امریکہ کے بیرونی حامی اور اندرونی غفلت زدہ لوگ جان لیں گے کہ یہ سب امریکہ کی تشہیری مہم تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جاری/ی/۱۰۰۰۱

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15854

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے