امریکہ میں اماراتی اور بحرینی سفراء کی نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات - خیبر

امریکہ میں اماراتی اور بحرینی سفراء کی نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات

13 مئی 2018 10:32
اسرائیل امارات اور بحرین/خیبر

امریکی ذرائع ابلاغ نے عرب امارت اور بحرین کے سفیروں کی امریکہ میں ہوئی صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات کی خبر دی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار ‘ایسوسی ایٹ پریس’ نے اپنی ایک رپورٹ کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ اماراتی اور بحرینی سفیروں نے واشنگٹن کے “جارج ٹاؤن” رسٹورینٹ میں ایک عشائیہ کے دوران صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات کی ہے۔
رپورٹ میں آیا ہے کہ یہ عشائیہ جو امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار ‘براین ہوک’ کی دعوت پر انجام پایا اس میں امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھی موجود تھے جہاں پر عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ اور بحرینی سفیر شیخ عبد اللہ بن راشد آل خلیفہ نے نیتن یاہو سے ہاتھ ملایا اور علاقائی خصوصا ایران کے حوالے سے گفتگو کی۔
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں عرب حکمرانوں اور صہیونی عہدیداروں کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کی خبریں مسلسل سامنے آ رہی ہیں جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ عرب حکمران صہیونی عہدیداروں سے مل کر ایران کے خلاف وسیع محاذ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منبع: https://www.farsnews.com/news/13970222001372

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2771

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے