امریکی ایلچی کی "حماس" کو مٹانے کی گھناؤنی سازش - خیبر

امریکی ایلچی کی “حماس” کو مٹانے کی گھناؤنی سازش

11 اگست 2018 17:47

امریکی صدر کے خصوصی نمائندے نے حماس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کو نظرانداز کر کے اسرائیل کے ساتھ ساز باز کے لیے آمادہ ہو جائیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی “جیسن گرینبلٹ” نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس علاقے میں بدامنی کا باعث ہے اور وہ اسرائیل پر میزائل داغ کر علاقے میں انتہا پسندی کی فضا وجود میں لا رہا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل ۷ نے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرینبلٹ نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کو نابود کرنے کے لیے اسرائیل کا ہاتھ بٹائیں اور اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے میز پر آجائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس صرف انتہا پسندی کا راستہ اپناتا ہے اور وہ ایران کی مالی حمایت کے ذریعے اسرائیل کو حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے حماس نے آتشی پتنگوں کے ذریعے مقبوضہ فلسطین کے کھیتوں کو نذر آتش کر کے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
امریکی ایلچی نے زور دیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو حماس کی نابودی اور اس سے جان خلاصی کے لیے اسرائیل کا تعاون کرنا ہو گا۔
خیال رہے کہ حماس نے دو روز قبل اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی گئی فضائی بمباری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مقبوضہ فلسطین پر ۲۲۰ میزائل اور راکٹ داغ دئے۔

منبع: http://fa.alalam.ir/news/3717611

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/گ/ت/۴۰۴/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=9897

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے