امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش - خیبر

امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

۲۰ اردیبهشت ۱۳۹۷ ۰۹:۵۷

اقوام متحدہ نے امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کو متاثر کرنے کا سبب قرار دیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق یو این او کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کیے جانے پر کی گئی مذمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
اسٹیفن ڈوگریک نے مزید کہا کہ ’گوٹیرس‘ کئی مواقع پر واضح کرچکے ہیں کہ امریکی حکومت کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کو مسترد کر چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تمام رکن ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کو تسلیم نہیں کرتے۔

منبع:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2530

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے