انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی عالم اسلام سے ایک اپیل - خیبر

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی عالم اسلام سے ایک اپیل

05 اپریل 2019 18:53

مسلم علماء کی عالمی یونین نے ساری دنیا کے مسلمانوں سے فلسطین، بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے تحفظ کی خاطر اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ جمعے کے دن کو فلسطین، بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے مختص کریں۔
بیان میں بعض عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے بیان کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ ساری دنیا کے مسلمان اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجدالاقصی خطرے میں ہے اور فلسطینی عوام کو بے پناہ ظلم اور جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت اور جولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کیے جانے کی بھی مذمت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=20153

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے