اٹھائیسویں جمعہ کی واپسی مارچ ریلی، ۲ فلسطینی شہید، ۱۲۶ زخمی - خیبر

اٹھائیسویں جمعہ کی واپسی مارچ ریلی، ۲ فلسطینی شہید، ۱۲۶ زخمی

05 اکتوبر 2018 21:00

فلسطین کے بہادر عوام نے آج جمعہ کو ایک مرتبہ پھر صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف ’واپسی حق‘ ریلی نکال کر غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے اپنی استقامت اور پائیداری کا مظاہرہ کیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں آج بروز جمعہ کو ’’استقامت اور مزاحمت‘‘ کے عنوان سے نکالی گئی واپسی حق ریلی میں قومی مجلس اعلیٰ نے تاکید کی ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا ریلیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
فلسطین کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ کو نکالی گئی ریلیوں پر کئے گئے اسرائیلی تشدد کی وجہ سے ۲ فلسطینی شہید اور ۱۲۶ زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل۔غزہ سرحد پر ہونے والے ان مظاہروں پر اسرائیلی فائرنگ سے ابتک ۱۹۳ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12803

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے