اہواز کے دھشتگردانہ حملے میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ: روس - خیبر

اہواز کے دھشتگردانہ حملے میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ: روس

23 ستمبر 2018 12:41

روس کے سیاسی ماہر نے کہا ہے کہ ایران کے شہر اہواز میں ہوئے دھشتگردانہ حملے میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، خبر رساں ایجنسی ‘ٹاس’ نے روس کے سیاسی ماہر ‘بوریس دالگوف’ نے کہا ہے کہ ایران کے جنوبی شہر اہواز میں فوجی پریڈ پر کیا گیا دھشتگردانہ حملہ واضح طور پر ایرانی فوج اور حکومت پر حملہ تھا جو پہلے سے طے شدہ اور منظم تھا۔

مشرقی ایشیا کے ماہر روسی تجزیہ نگار نے مزید کہا: ایسے حال میں ایرانی فوج پر حملہ جب وہ ایران عراق جنگ کی سالگرہ کے موقع پر پریڈ کر رہے تھے اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران کے دشمن ممالک امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی جانب سے ان دھشتگردوں کو حمایت حاصل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں اس طرح کا حملہ اتفاقی نہیں ہو سکتا وہ بھی ایسے حالات میں جب ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی اقدامات جیسے امریکہ کی جوہری معاہدہ سے علیحدگی، یکطرفہ ظالمانہ پابندیوں میں شدت اور اسرائیل کی جانب سے دھمکیوں میں تیزی آ چکی ہے۔ لیکن جو بات طے شدہ ہے وہ یہ ہے کہ یہ تمام اقدامات ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران کے جنوبی شہر اہواز میں مبینہ چار دھشتگردوں نے فوجی پریڈ پر دھشتگردانہ حملہ کر کے عام باشندوں سمیت ۲۵ ایرانیوں کو شہید جبکہ ۶۹ کو زخمی کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12193

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے