ایرانی میزائلوں سے خوفزدہ اسرائیل اور یونان کی مشترکہ فضائی مشقیں - خیبر

ایرانی میزائلوں سے خوفزدہ اسرائیل اور یونان کی مشترکہ فضائی مشقیں

12 جون 2018 16:20

اسرائیل اور یونان نے مشترکہ فضائی مشقوں کا انعقاد کر کے ایک مرتبہ پھر ایران اور اسلامی مزاحمت کے خلاف اپنی فضائیہ کو آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور یونان نے رواں ہفتے کے دوران مشترکہ فضائی فوجی مشقوں کا انعقاد کر کے اپنی فضائیہ کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے کہا ہے کہ یہ مشترکہ مشقیں جو یونان میں منعقد ہوئیں ان میں اسرائیل کے پیشرفتہ ترین سینکڑوں جنگی طیاروں نے روز و شب جنگی مشقیں انجام دی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے ایسے حال میں فضائی مشقیں انجام دی ہیں کہ وہ گزشتہ چند مہینوں سے مسلسل شام اور غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کر رہا ہے۔ علاوہ از ایں اسرائیل ایران اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں حزب اللہ اور حماس کے میزائلوں سے شدید خوفزدہ ہے جس کی بنا پر وہ ادھر ادھر ہاتھ پیر مار کر خود کو ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لئے آمادہ کر رہا ہے۔

منبع: www.farsnews.com/news/13970322000464/

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=5570

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے