ایرانی میزائل پر لکھے گئے شعار "اسرائیل مردہ باد" سے نیتن یاہو کانپ اٹھا - خیبر

ایرانی میزائل پر لکھے گئے شعار “اسرائیل مردہ باد” سے نیتن یاہو کانپ اٹھا

02 اکتوبر 2018 11:11

شام میں دھشتگردوں کے ہیڈکوارٹر پر داغے گئے ایرانی میزائلوں پر لکھے ہوئے شعار “اسرائیل مردہ باد” سے صہیونی ریاست کے وزیر اعظم پر لرزہ طاری ہو گیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ایران کی جانب سے شام میں دھشتگردوں کے ٹھکانے پر داغے گئے میزائلوں پر لکھے گئے “اسرائیل مردہ باد” کے شعار نے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر لرزہ طاری کر دیا، نیتن یاہو نے اس اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے شہر اہواز کے دھشتگردانہ حملے کو اسرائیل سے ربط دینا مضحکہ خیز ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا: “ایران کے شام پر داغے گئے میزائلوں پر اسرائیل مردہ باد شعار کا لکھا جانا اسرائیل کے خلاف ایران کے خطرناک مقاصد کو واضح کرتا ہے”۔

خیال رہے کہ ایران نے اتوار کی رات ۲ بجے شام کے علاقے بوکمال کے قریب واقع  داعشی دھشتگردوں کے ہیڈکوارٹر پر ۶ میزائل داغ کر دھشتگردوں کو ان کے اسلحے کے بڑے بڑے گوداموں سمیت خاک میں ملا دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12692

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے