ایرانی ڈاکٹروں نے کیا فلسطینی بیماروں کا مفت علاج+ تصاویر - خیبر

ایرانی ڈاکٹروں نے کیا فلسطینی بیماروں کا مفت علاج+ تصاویر

12 اگست 2018 11:16

اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈاکٹروں کا ایک وفد حزب اللہ کے ڈاکٹروں کے ہمراہ لبنان میں واقع فلسطینی کیمپ میں بیماروں کا مفت علاج کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ایرانی ڈاکٹروں کا ایک وفد حزب اللہ سے وابستہ ’اسلامی صحت تنظیم‘ کے ہمراہ لبنان میں فلسطینی کیمپ میں حاضر ہوا ہے تاکہ کیمپ میں فلسطینی بیماروں کا علاج معالجہ کر سکے۔
القدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان ڈاکٹروں نے ’البداوی‘ کیمپ میں ’الشفا‘ کلینک کے اندر تاحال ۲۴۴ بیماروں کو ویزیٹ کیا ہے۔ ’آزادی فلسطین کی عوامی مرکزی کمیٹی‘ کے رکن ’فتحی ابوعلی‘ نے ان ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین، ایران اور حزب اللہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے۔
العہد نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹروں کی ٹیم گزشتہ منگل سے اس کیمپ میں مصروف خدمت ہے اور بیماروں کا مفت علاج کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=9951

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے