ایران میں جاسوسی کے لیے اسرائیل میں فارسی انسٹی ٹیوٹ قائم+ ویڈیو کلیپ - خیبر

ایران میں جاسوسی کے لیے اسرائیل میں فارسی انسٹی ٹیوٹ قائم+ ویڈیو کلیپ

17 نومبر 2018 22:48

’’بن گورین‘‘ نامی یہ اسکول تل ابیب کے مضافاتی علاقے ’’پٹ ہاٹیکوا‘‘ میں واقع ہے جس میں فارسی زبان کے کورس کو ’’ایران، سکیورٹی اور انفارمیشن‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیل میں ایک ایسا انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا ہے جس میں ہائراسکینڈری کے طلبہ کو فارسی زبان کی تعلیم دی جا رہی ہے اور اس انسٹی ٹیوٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کو ایران میں جاسوسی کی غرض سے متعلقہ ایجنسیوں کے سپرد کیا جاتا ہے۔
’’بن گورین‘‘ نامی یہ اسکول تل ابیب کے مضافاتی علاقے ’’پٹ ہاٹیکوا‘‘ میں واقع ہے جس میں فارسی زبان کے کورس کو ’’ایران، سکیورٹی اور انفارمیشن‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
وائس آف امریکہ اور یورونیوز نے اس بن گورین انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ فارسی زبان کے کورس کی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کو درج ذیل کلیپ میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے:

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل نے اپنی فوجی چھاونیوں میں اور وزارت خارجہ کے کارکنان کے لیے فارسی زبان کے متعدد کورس منعقد کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15054

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے