ایران نے تکفیری دھشتگردوں سے اہواز حملے کا انتقام لے لیا+ ویڈیو - خیبر

ایران نے تکفیری دھشتگردوں سے اہواز حملے کا انتقام لے لیا+ ویڈیو

01 اکتوبر 2018 10:00

سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے اہواز پر دھشتگردانہ حملے میں ملوث عناصر کے دریائے فرات کے مشرق میں واقع ہیڈکوارٹر کو زمین سے زمین مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنا دیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران نے گزشتہ شب ۲ بجے شام کے علاقے بوکمال میں دریائے فرات کے مشرق میں واقع داعشی دھشتگردوں کے ہیڈکوارٹر پر چھے میزائل داغ کر ایرانی شہر اہواز پر گزشتہ ہفتے کئے گئے دھشتگردانہ حملے کا انتقام لے لیا ہے۔
سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے اہواز پر دھشتگردانہ حملے میں ملوث عناصر کے دریائے فرات کے مشرق میں واقع ہیڈکوارٹر کو زمین سے زمین مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنا دیا ہے۔

خیال رہے کہ ۲۲ ستمبر کو ایران کے جنوبی شہر اہواز میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے کی جانے والی فوجی پریڈ کے دوران مسلح افراد نے فوجی وردیاں پہن کر فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت ۲۹ افراد شہید اور ۵۰ سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
سپاہ پاسدران کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کی تفصیلات بعد میں شائع کی جائیں گی تاہم اتنا یقینی ہے کہ داعشی دھشتگردوں کے ہیڈکوارٹر پر داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں انہیں بھاری نقصان ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اہواز حملے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای سمیت ایران کے اعلیٰ حکام نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس حملے کا دھشتگردوں سے سخت انتقام لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12606

1 موجودہ رائے

  1. MASHALLAH

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے