اینٹ کا جواب پتھر سے؛ شام نے اسرائیل کے دس فوجی ٹھکانوں پر ۶۸میزائل داغ دئے+ تصاویر - خیبر

اینٹ کا جواب پتھر سے؛ شام نے اسرائیل کے دس فوجی ٹھکانوں پر ۶۸میزائل داغ دئے+ تصاویر

10 مئی 2018 13:11
اسرائیل پر حملہ

شام فوج نے صہیونی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کر دی۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، شامی فوج نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے گزشتہ شب پچاس سے زاید میزائل صہیونی ریاست کے زیر قبضہ علاقے گولان میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر داغ دیے۔

اطلاعات کے مطابق، گزشتہ شب اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر شامی حدود کی خلاف ورزی ہوئی اور اسرائیل نے دسیوں میزائل شام پر داغنے کی کوشش کی جن میں سے بہت سارے شامی دفاعی سسٹم نے آسمان پر منہدم کر دئے جس کے بعد شامی فورس اور مزاحمتی محاذ نے گوالان پر اسرائیلی دس فوجی ٹھکانوں کو ۶۸ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

تصدي الدفاعات الجوية السورية للاعتداءات “الإسرائيلية” بالصواريخ على دمشق / خيبر خيبر / المضادات الجوية السورية تتصدى لصواريخ الاحتلال الإسرائيلي

شامی فوج نے مندرجہ ذیل اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

۱- الیکٹرانک ٹیکنیکل عسکری معلومات کا مرکز

۲- تصاویر کی جمع آوری کا ۹۹۰۰ نامی سرحدی مرکز

۳- مغربی کنارے پر مواصلاتی نظام وائرلیس سسٹم کی جاسوسی کرتا تھا

۴- الیکٹرانک مواصلاتی رابطے کو معطل کرنے کا عسکری مرکز

۵- مواصلاتی نظام کے اسٹیشنز

۶- بری حملوں کے وقت اسلحہ رسانی کا مراکز

۷- عسکری ھیلی کاپٹروں کا لینڈنگ پیڈ

۸- ۸۱۰ برگیڈ کی قیادت کا مرکز

۹- علاقہ حرمون کی عسکری قیادت کا مرکز

۱۰- البنستیم نامی ونٹر سیزن کا برفانی یونٹ

منبع: http://www.farsnews.com/news/13970220000064

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2583

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے