بحرینی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی کھلی حمایت - خیبر

بحرینی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی کھلی حمایت

08 دسمبر 2018 15:54

بحرین کے وزیرخارجہ نے اپنی اسرائیل نوازی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے ہمسایوں کو ممکنہ خطرات کا سدباب کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اسرائیل کی کھلی حمایت کی اور حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا حزب اللہ کا سرنگیں کھودنا لبنان کے استحکام کے لیے خطرہ نہیں ہے؟ اس کے فورا بعد اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بحرین کے وزیر خارجہ کے ٹوئیٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دوبارہ اپنے ٹوئیٹ میں شامل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

بحرینی وزیر خارجہ کے اسرائیل نواز ٹوئیٹ کے خلاف سوشل میڈیا میں کافی ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے اور خالد بن احمد آل خلیفہ کا مذاق بھی اڑایا جارہا ہے۔

اسرائیل نے چار دسمبر کو دعوی کیا تھا کہ اس نے ایک آپریشن کے دوران حزب اللہ کی جانب سے کھودی جانے والی سرنگوں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں تباہ کردیا ہے۔

بحرین کے وزیرخارجہ نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب لبنان کی حکومت اسرائیل کو جارح قرار دیتی ہے جس نے جنوبی لبنان کے شبعا فارم، کفرشوبا کی بلندیوں اور غجر ٹاون کے ایک حصے پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=16026

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے