برطانیہ غیر ملکی قاتلوں اور دھشتگردوں کی آماجگاہ - خیبر

برطانیہ غیر ملکی قاتلوں اور دھشتگردوں کی آماجگاہ

06 نومبر 2018 11:55

گزشتہ ۲ سال کے دوران برطانیہ میں غیر ملکی قاتلوں اور دہشتگردوں کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں ۷۰۰ سے زائد غیر ملکی قاتل و دہشتگرد رہائش پذیر ہیں۔

اخبار کے مطابق گزشتہ ۲ سال کے دوران برطانیہ میں غیر ملکی قاتلوں اور دہشتگردوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ۲۰۱۵ سے ۲۰۱۷ء کے دوران بیرون ملک سے قتل کے مجرم برطانیہ آئے۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں میں خواتین سے زیادتی کرنے والے ۷۴۱ اور بچوں سے زیادتی کے کیسز میں ملوث ۳۶۲ افراد برطانیہ آئے ۔

واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ دوسرے ملکوں پر دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور دہشتگردوں کو ایک حربے کے طور پر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ یہی ممالک در پردہ نہ فقط دہشتگردوں کی حمایت و مدد کرتے ہیں بلکہ انھیں محفوظ پناہ گاہیں بھی فراہم کرتے ہیں جن سے ان ممالک کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے دوہرے معیار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

سحر ٹی وی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14300

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے