برطانیہ میں ۴۵۰ بے گھر افراد کی سڑکوں پر موت - خیبر

برطانیہ میں ۴۵۰ بے گھر افراد کی سڑکوں پر موت

09 اکتوبر 2018 12:32

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بےگھر افراد کی اموات کا سبب حملہ، بیماری، بھوک، خودکشی اور منشیات کا استعمال تھا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، برطانیہ میں پچھلے برس کم سےکم ۴۵۰بےگھر افراد سڑکوں پردم توڑ گئے۔ برطانیہ میں اس سال سے بےگھر افراد کی موت کاڈیٹا سرکاری طورپر مرتب کیا جائےگا۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق سڑکوں پر ہلاک بےگھر افراد میں سابق فوجی، ماہرطبعیات اور موسیقار بھی شامل تھے۔ ایک ہفتے میں۱۴اموات بھی ہوئیں،۳کی لاشیں اتنی مسخ ہو چکی تھیں کہ فارنزک ٹیسٹ کرانا پڑے۔

رپورٹ کے مطابق بےگھر افرادکی اموات کاسبب حملہ،بیماری،بھوک،خودکشی اور منشیات کا استعمال تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے بےگھر مردوں کی اوسط عمر۴۹اور خواتین کی۵۳تھی، سب سےکم عمر۱۸برس کا نوجوان تھا۔

تسنیم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13002

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے