برطانیہ نے ایک بار پھر طفل کش صہیونی ریاست سے اپنی وفاداری کا اعلان کر دیا - خیبر

برطانیہ نے ایک بار پھر طفل کش صہیونی ریاست سے اپنی وفاداری کا اعلان کر دیا

19 ستمبر 2018 15:34

برطانوی وزیراعظم نے صیہونی لابی کی ضیافت میں ایک بار پھر اسرائیل کی ناجائز حکومت کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے یہودی لابی کی ضیافت میں ایک بار پھر صہیونی ریاست کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔
برطانوی وزیر اعظم نے لندن اور تل ابیب کے درمیان رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے اسرائیل کے ناجائز قیام سے متعلق بالفور اعلامیہ کے سو سالہ جشن کے انعقاد اور شہزادہ ولیم کے دورہ مقبوضہ فلسطین کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا: میں یہودیوں کے وطن اسرائیل کے ساتھ ہوں۔
۱۹۱۷ میں بالفور اعلامیہ جاری کرنے والے سامراجی ملک برطانیہ، اسرائیل کے ناجائز قیام کا اصل بانی شمار ہوتا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجیوں کے مجرمانہ اقدامات کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12083

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے