بن سلمان اپنا نفسیاتی توازن کھو چکے ہیں: معروف امریکی سینیٹر - خیبر

بن سلمان اپنا نفسیاتی توازن کھو چکے ہیں: معروف امریکی سینیٹر

19 نومبر 2018 10:09

امریکی کانگریس کے سینئر سینیٹر لینڈسی گراہم (Lindsey Graham) نے این بی سی ٹی چینل کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بن سلمان ایک غیر منطقی انسان ہیں اور وہ اپنا نفسیاتی توازن کھو چکے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، امریکی ٹی وی چینل این بی سی کے اینکر کی جانب سے پوچھے گئے امریکی سینیٹر سے اس سوال کے جواب میں کہ سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد بن سلمان جمال خاشقجی کے قتل کیس میں براہ راست ملوث ہیں، آپ کا کیا تجزیہ ہے؟ انہوں نے کہا: میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو ایک غیر منطقی انسان سمجھتا ہوں وہ اپنا نفسیاتی توازن کھو چکے ہیں میرے خیال میں انہوں نے سعودی عرب اور امریکہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ میں اب ان کے ساتھ تعاون کی سوچ بھی نہیں سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15176

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے