بن سلمان: مسئلہ فلسطین ہماری اہم ترجیحات میں شامل نہیں - خیبر

اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۰ کی رپورٹ:

بن سلمان: مسئلہ فلسطین ہماری اہم ترجیحات میں شامل نہیں

۱۰ اردیبهشت ۱۳۹۷ ۰۶:۴۹
بن سلمان/خیبر/مسئلہ فسلطین

اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۰ نے رپورٹ دی ہے کہ محمد بن سلمان نے اپنے امریکی دورے کے دوران یہودی تنظیموں کے سربراہان سے کی ملاقات میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین ہماری اہم ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔ فلسطینی مزاحمتی گروہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۰ نے اتوار کے روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی دورے میں ہوئی یہودی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات کی تفصیلات شائع کیں۔
اس ٹی وی چینل کے معروف رپورٹر ‘باراک راوید’ نے اسرائیلی اور امریکی منابع سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن سلمان نے نیویارک میں یہودی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں فلسطینیوں نے بارہا ہماری پیش کردہ تجاویز کو رد کیا ہے۔ فلسطینیوں کو چاہیے کہ یا تو ہماری تجاویز قبول کریں اور مذاکرات کے میز پر اکٹھا ہو جائیں یا اپنا منہ بند کر لیں اور گلہ شکوہ نہ کریں۔
اس رپورٹ کے مطابق، بن سلمان نے تل ابیب اور ریاض کے درمیان باہمی روابط کو معمولی بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ مسئلہ فلسطین سعودی حکومت یا سعودی عوامی رائے کی اہم ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔
بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کو بہت اہم اور فوری مسائل درپیش ہیں سعودی عرب کو ایران کا مقابلہ کرنا ہے لہذا وہ اس کی آمادگی میں مصروف ہے۔

منبع: http://www.farsnews.com/newstext.php?nn=13970209001543

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۱/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=1879

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے