بہت جلد صہیونی ریاست کی بساط لپیٹ دی جائے گی - خیبر

ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کا بیان

بہت جلد صہیونی ریاست کی بساط لپیٹ دی جائے گی

۲۷ اردیبهشت ۱۳۹۷ ۱۶:۵۹

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کو شیطانی حرکت قرار دیتے ہوئے اس پر شدید رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ بغیر کسی شک و شبہہ کے صہیونی ریاست کی نابودی کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سے قدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے اور اپنے سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے مجرمانہ اقدام کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست نے ایک بار پھر اپنی شیطانی حرکت کے ذریعے علاقے میں بدامنی اور تشدد کی لہر پیدا کر دی ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ یوم النکبہ اور جعلی صہیونی ریاست کے منحوس قیام کی ۷۰ ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مجرمانہ اقدام نے نہ صرف صہیونی ریاست کے ستونوں کو مضبوط نہیں کیا بلکہ اس کی جڑوں کو مزید کمزور بنا دیا ہے، فلسطین کے مظلوم اور بے گناہ بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کے خون نے صہیونی ریاست کی نابودی کو اور نزدیک کر دیا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے عالمی برادری اور اسلامی حکومتوں کی شرم آور خاموشی کی بھی شدید مذمت کی اور کہا: صہیونی ریاست کی نابودی کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ کا یہ اقدام اسلامی امت کے اتحاد اور یکجہتی کا سبب بنے گا اور وہ دن دور نہیں جب وعدہ الہی کے مطابق قدس کی غاصب ریاست کی بساط ہمیشہ کے لیے لپیٹ دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=3134

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے