بیت اللحم حضرت عیسی(ع) کی جائے پیدائش - خیبر

بیت اللحم حضرت عیسی(ع) کی جائے پیدائش

08 مئی 2018 18:48

بیت اللحم فلسطین کا وہ مقدس مقام ہے جہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: بیت اللحم (Bethlehem) فلسطین کا وہ مقدس مقام ہے جہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے اسی وجہ سے عیسائیوں اور مسلمانوں کے نزدیک یہ مقام بھی ایک مقدس مقام شمار ہوتا ہے۔

یہ مقام یروشلم کے قدیم شہر سے ۵ میل(۸کلومیٹر) کے فاصلے پر جنوب میں واقع ہے۔ اس جگہ حضرت عیسیٰ مسیح کی روایتی جائے پیدائش کے اوپر صلیب کی شکل کا ایک گرجا بنا ہوا ہے۔ جس کے نیچے ایک تہہ خانہ ہے۔ یہی گاؤں ، ایک روایت کے بموجب، داؤد کی جائے پیدائش اور مسکن تھا۔ بستی کے رہنے والے عام طور پر عیسائی ہیں۔ جن کی گزراوقات زائرین کی آمد پر ہے۔ یہ بستی سلطنت اردن میں شامل تھی۔ جون ۱۹۶۷ء کی جنگ میں اس پر اسرائیل نے قبضہ کر لیا۔

……………..

ختم شد/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2381

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے