بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے سائن بورڈ لگنا شروع+تصاویر - خیبر

بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے سائن بورڈ لگنا شروع+تصاویر

07 مئی 2018 18:30

ایسے حال میں کہ امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کو ایک ہفتہ باقی ہے بیت المقدس کی میونسپلٹی نے امریکی سفارتخانے کے سائن بورڈ شہر کی شاہراہوں پر لگانا شروع کر دئے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالم اسلام کو للکارتے ہوئے بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کر کے امریکی سفارتخانے کو قدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد تاحال صہیونی ریاست اس کے مقدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل رہی ہے اور اب اس کے سائن بورڈ نصب کر کے افتتاحی تقریب کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔
اگر چہ امریکی صدر کے اس جارحانہ فیصلے کے خلاف بین الاقوامی سطح پر اعتراضات اور تظاہرات ہوئے لیکن عالم اسلام کی خاموشی بلکہ عرب ریاستوں کی احمقانہ حمایت سے استکباری طاقتوں کو اس بات کی جرئت ملی کہ وہ اب یوم نکبت یعنی فلسطین پر ناجائز قبضے اور اسرائیل کے منحوس وجود کے قیام کے روز امریکی سفارتخانے کو قدس منتقل کر سکیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر جنگ لیبرمین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی اتنی آسانی سے ممکن نہیں ہو گی کہا: اس اقدام کے لیے ہم ہر طرح کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔

منبع: http://www.farsnews.com/news/13970217000813

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/گ/ت/۴۰۴/ ۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2281

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے