بیت المقدس میں تاریخی عمارت پر یہودی آبادکاروں کا قبضہ - خیبر

بیت المقدس میں تاریخی عمارت پر یہودی آبادکاروں کا قبضہ

05 اکتوبر 2018 16:03

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں یہودی مافیا کے ایک گروپ نے پولیس کی معاونت سے پرانے بیت المقدس میں ’عقبہ درویش‘ نامی ایک تاریخی عمارت پر قبضہ کرلیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق،  ’عقبہ درویش‘ نامی یہ عمارت مسجد اقصیٰ کے قریب اور انتہائی حساس مقام پر واقع ہے اور اسے طویل عرصے تک ڈسپنسری کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی پولیس کی موجودگی میں یہودی آباد کاروں نے تاریخی عمارت پر قبضہ کرلیا۔

یہ جگہ کئی سال پرانی ہے۔ یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبضے میں لیے جانے کے بعد مقامی فلسطینی آبادی کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا۔ مقبوضہ عمارت ۱۲۰ مربع میٹر جگہ پر بنائی گئی ہے جب کہ اس کے متصل ایک دونم کی جگہ خالی ہے۔ اس کے ایک طرف سلوان اور دوسری طرف وادی حلوہ واقع ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین

…………….

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12800

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے