بیت المقدس میں صہیونی فوج کی فلسطینی لڑکی پر وحشیانہ فائرنگ - خیبر

بیت المقدس میں صہیونی فوج کی فلسطینی لڑکی پر وحشیانہ فائرنگ

08 نومبر 2018 15:42

صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے چاقو کے وار سے یہودی آباد کاروں پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی تھی تاہم عینی شاہدین نے صہیونی فوج کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی لڑکی کو وحشیانہ انداز میں گولیاں مار کر شدید زخمی کیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

با خبر ذرائع کے مطابق گرفتار فلسطینی لڑکی کی ٹانگوں پر ایک سے زاید گولیاں لگی ہیں اور اسے بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ”۰۴۰۴″ کے مطابق یہ واقعہ “کفار ادومیم” یہودی کالونی کے قریب قائم ایک پٹرول اسٹیشن پر پیش آیا جہاں فلسطینی لڑکی کے کام کرنے والے یہودیوں پر چاقو سےحملے کی کوشش کی تھی۔ ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے فلسطینی لڑکی کے قبضے سے تیز دھار آلا برآمد کرنے کے بعد قبضے میں لے لیا ہے۔

……………..

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14428

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے