بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے صہیونی منصوبے جاری - خیبر

بیت المقدس کو یہودیانے کے لیے صہیونی منصوبے جاری

10 مئی 2018 09:34
بیت المقدس/خیبر

صہیونی حکومت نے بیت المقدس پر اپنے جارحانہ قبضے کی تکمیل کے لیے مختلف منصوبوں کے تحت ساٹھ ملین شیکل کی خطیر رقم مختص کر دی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: اسرائیلی اخبار اسرائیل ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے بیت المقدس میں ’ڈیوڈ کریسنٹ‘ نامی پروجیکٹ کے لیے ۶۰ ملین شیکل کی رقم مختص کی ہے۔
القدس میں کھدائیوں کے لیے تجویز کردہ بجٹ پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے وزیر اسپورٹس وثقافت میری ریگیو آئندہ اتوار کو پیش کریں گی۔
خیال رہے کہ القدس میں ڈیوڈ کریسینٹ سٹی پروجیکت ڈیوڈ نیشنل پارک آرگنائزیشن اور اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کے اشتراک سے جاری ہے جس کے تحت القدس میں کھنڈرات کی کھدائیوں اور نئی تعمیرات کی کئی اسکیمیں چل رہی ہیں۔

منبع: مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/ ۲۰۴/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2527

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے