ترکی فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا: صدر اردوگان - خیبر

ترکی فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا: صدر اردوگان

03 فروری 2019 13:20

ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کے ساتھ ہے اور ترکی کسی صورت میں قضیہ فلسطین سے منہ نہیں موڑ سکتا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے عرب ارکان سے ملاقات کے موقع پر ترک صدر نے کہا کہ انقرہ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے اور ان کے حقوق کے لیے جہاں تک ہوسکا کوشش جاری رکھیں گے۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق صدر اردوگان نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے، فلسطین کی آزادی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ترکی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی ریاست کے مظالم بند کرانے کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں‌ گے۔

اس موقع پر کنیسٹ کے عرب ارکان نے ترکی کی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت پر ترک صدر، ان کی حکومت اور ترک قوم کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ترک صدر نے بھی عرب ارکان کنیسٹ کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی ریاست کے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے، یہودی قومیت کے نسل پرستانہ قانون کی مخالفت کرنے اور ترکی کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جعلی اور جھوٹے پروپیگنڈے کی مخالفت پران کا شکریہ ادا کیا۔

palinfo.com
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=18125

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے