ترکی کا اسرائیل کے خلاف زبردست موقف/ اسرائیلی سفیر انقرہ سے نکال دیا - خیبر

ترکی کا اسرائیل کے خلاف زبردست موقف/ اسرائیلی سفیر انقرہ سے نکال دیا

۲۶ اردیبهشت ۱۳۹۷ ۱۳:۴۴

ترکی نے فلسطینی مسلمانوں پر صہیونی جارحیت کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو انقرہ سے نکال دیا ہے۔

خیبر صہیونی تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی اور فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترکی نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلوا لیا اور آج بروز بدھ اسرائیلی سفیر کو بھی انقرہ سے نکال دیا ہے۔
اسرائیل ٹائمز نے سیاسی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ ترک حکومت نے انقرہ سے اسرائیلی سفیر کو نکالنے کے بعد استنبول سے اسرائیلی قونصلر کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے بہیمانہ تشدد کے خلاف دیگر ممالک نے بھی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے اپنے بیانات میں اسرائیل اور امریکہ کے مجرمانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

منبع: http://fa.alalam.ir/news/3563306

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=3038

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے