ترکی کا نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، تین روزہ عام سوگ کا اعلان - خیبر

ترکی کا نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، تین روزہ عام سوگ کا اعلان

15 مئی 2018 16:12

ترکی نے نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تین روزہ عام سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوگان نے گزشتہ روز پرامن فلسطینی مظاہرین پر صہیونی ریاست کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

لندن میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کا اجتماعی قتل عام کیا ہے۔ ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی ریاست کے مجرمانہ طرز عمل کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں آج منگل سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تین روزہ سوگ منایا جائےگا۔

ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک اور حکومت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ جمعہ کو ترکی کے شہر استنبول میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان مظاہرہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فلسطین میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے خلاف ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی فوج نے انتہائی بے دردی سے حملہ کر کے ۶۰ فلسطینیوں کو شہید اور تین ہزار کو زخمی کر دیا ہے۔

منبع: palinfo.com/news

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2965

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے