تل ابیب نے خلیجی ممالک میں اپنا ’’مجازی سفارتخانہ‘‘ کھول دیا - خیبر

تل ابیب نے خلیجی ممالک میں اپنا ’’مجازی سفارتخانہ‘‘ کھول دیا

06 فروری 2019 20:38

صہیونی ریاست کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر خلیجی ممالک کے ساتھ روابط برقرار رکھنے کے لیے ’’مجازی سفارتخانہ‘‘ کھول دیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر مختلف پیج بنا کر عرب ممالک کے عوام سے اپنا تبادلہ خیال شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر تیار کئے گئے خصوصی صفحات ’’اسرائیل فی الخلیج‘‘ (خلیجی ممالک میں اسرائیل) کے عنوان سے ہیں۔
ٹویٹر پر اسرائیل کے مجازی سفارتخانہ کے صفحے پر لکھا گیا ہے: ’’ہمیں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اسرائیل اور خلیجی ممالک کے درمیان تبادلہ خیال کے لیے ’’اسرائیل فی الخلیج‘‘ کے عنوان سے پیج تیار کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ مجازی سفارتخانہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=18256

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے