جامعۃ الازہر کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ - خیبر

جامعۃ الازہر کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

30 ستمبر 2018 17:39

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، جامعہ الازھر نے ایک بیان جاری کر کے غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کو وحشیانہ کارروائی اور ریاستی دھشتگردی قرار دیا ہے

جامعہ الازھر نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو قتل عام قرار دیا اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج فلسطینیوں کو نہتہ کرکے انہیں تشدد کے ذریعے شہید اور زخمی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں حق واپسی مظاہروں کےدوران قابض فوج نے فائرنگ کرکے ۷ فلسطینیوں کو شہید اور ۵۰۰ زخمی ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12578

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے