حزب اللہ کے خلاف امریکہ اور سعودیہ کا مضحکہ خیز اقدام - خیبر

حزب اللہ کے خلاف امریکہ اور سعودیہ کا مضحکہ خیز اقدام

۲۷ اردیبهشت ۱۳۹۷ ۱۶:۰۳
/kheybar/syed-hassan

امریکی وزارت خزانہ نے حزب اللہ کے خلاف مضحکہ خیز اقدام کرتے ہوئے سید حسن نصر اللہ سمیت دیگر سینیئر رہنماؤں پر پابندیاں عاید کر دی ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: امریکی وزارت خزانہ نے اپنے ایک مضحکہ خیز اور  مخاصمانہ اقدام کے ذریعے حزب اللہ لبنان کے سینیئر رہنماوں پر عالمی دھشتگردی سے منسلک ہونے کے بے بنیاد الزام کے نتیجے میں پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں درج ذیل افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں:
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
سیکریٹری جنرل کے سیاسی مشیر حسین الخلیل
حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ ابراہیم امین سید
حزب اللہ کی عدالتی کونسل کے سربراہ محمد یزبک
واضح رہے کہ امریکہ نے اس سے پہلے بھی حزب اللہ سے وابستہ اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کی تھیں-

دوسری جانب خلیج فارس تعاون کونسل کے عرب ملکوں نے بھی سعودی عرب کے دباؤ میں آکر لبنان پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی اقدام کی پیروی کی ہے-
خیال رہے کہ امریکہ اور اس کے پیٹھو عرب ممالک نے حزب اللہ کے رہنماؤں پر ایسے وقت میں پابندیاں عائد کی ہیں جب حزب اللہ نے لبنان کے حالیہ عام پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=3131

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے