شام کے شہر حلب اور حماہ کے مضافاتی علاقوں میں شامی فوجی ٹھکانوں پر نامعلوم میزائل حملے کے نتیجے میں ۴۰ رضاکار شہید ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے جن میں ۱۸ ایرانی رضاکار بھی شامل ہیں۔
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوجی کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ آج (بروز پیر) علی الصبح حلب اور حماہ کے مضافاتی علاقوں میں موجود شامی فوج اور رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر نامعلوم میزائل حملہ ہوا ہے۔
نجی ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس میزائل حملے میں ۴۰ افراد شہید اور ۶۰ سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں شہید ہونے والوں میں ۱۸ ایرانی رضاکار بھی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حملہ صہیونی ریاست کی جانب سے ہوا ہے تاحال کسی گروہ یا شخص نے اس کے بارے میں اظہار رائے نہیں کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
یہ خبر اپڈیٹ ہو گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ختم شد/خ/ب/۲۰۱/ ۱۰۰۰۳