حماس نے اسرائیل کو دیا اینٹ کا جواب پتھر سے - خیبر

حماس نے اسرائیل کو دیا اینٹ کا جواب پتھر سے

09 اگست 2018 17:34

صہیونی جنگی طیاروں نے گزشتہ رات غزہ پٹی پر شدید بمباری کر کے تین فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا جس کے جواب میں حماس نے ۲۲۰ راکٹ یہودیوں بستیوں پر داغ دئے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ غزہ سے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بستیوں میں دسیوں میزائل اور راکٹ فائر کئے گئے لیکن اسرائیل کا آئرن ڈوم صرف گیارہ میزائل اور راکٹوں کو ہی فضا میں تباہ کرنے میں کامیاب ہوسکا۔
اسرائیل کے وزیر جنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات سے تاہم ۱۵۰ راکٹ غزہ کی پٹی سے یہودی شہروں کی طرف داغے گئے ہیں جن میں سے صرف ۲۵ کو فضا میں منہدم کیا جا سکا ہے۔
اس دوران جہاد اسلامی کے فوجی بازو قدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ فلسطین کی تحریک استقامت حملے کے جواب میں حملے کے اصول کے تحت صہیونی دشمن کا منہ توڑ جواب دے گی۔
حماس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہدا کے خون سے وفاداری کا اعلان اور اظہار کا وقت آن پہنچا ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ تحریک استقامت اب صیہونی دشمن کے ساتھ جنگ کے اصول کو تبدیل کرنے کا تہیہ کرچکی ہے۔


حماس کی طرف سے یہودی بستیوں پر داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں ۱۱ صیہونی زخمی ہوئے جبکہ خوف و وحشت کی وجہ سے سیکڑوں یہودی اپنے گھروں سے محفوظ مقامات کی جانب بھاگ گئے۔
خیال رہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے گزشتہ رات غزہ پٹی کے بیت لاھیا اور دیر البلح علاقوں اور غزہ کے مغربی ساحل پر ایک پولیس اسٹیشن پر شدید بمباری کی جس میں تین فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں ایک حاملہ فلسطینی خاتون اور اس کی بیٹی بھی شامل ہے جبکہ ۱۲ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=9815

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے